Pakistan

اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال اور آر فور اجلاس پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال اور آر فور اجلاس پر تبادلہ خیال
۱۳ گھنٹے پہلے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور حاقان فیدان سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ ہونے والے آر فور اجلاس سمیت اہم سفارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کے اتفاقِ رائے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

گفتگو میں آر فور کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

 

وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے آئندہ سفارتی روابط اور مصروفیات پر بھی بات کی، جن میں آر فور کا آنے والا اجلاس بھی شامل ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں