World
بھارت میں قید 25 پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے
بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے، جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔