Breaking News

مجتبیٰ خامنہ ای کا خلیجی حکمرانوں سے ’حقیقی دشمن‘ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

مجتبیٰ خامنہ ای کا خلیجی حکمرانوں سے ’حقیقی دشمن‘ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
۱۱ گھنٹے پہلے

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک کے حکمرانوں سے حقیقی دشمن کی شناخت کرکے اس کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 

خلیجی حکمرانوں کے نام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکمران صرف ایران نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے دشمن ہیں۔

 

مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک سے اپنے حقیقی دشمن کو شناخت کرنے، اس کے منصوبوں کو سمجھنے اور اس کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

 

انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اتحاد قائم کرنے اور دشمنوں کے خلاف باہمی دفاع اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا یہ پیغام رسول اکرم ﷺ کی ولادت کے موقع پر جاری کیا گیا۔

 

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوت اور عزم کے ساتھ کھڑی قوم کو کوئی بھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی جارح کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں