Pakistan

راولپنڈی میں پولیس اہلکار کا شہری سے ناروا سلوک، چہرے پر چپل مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی میں پولیس اہلکار کا شہری سے ناروا سلوک، چہرے پر چپل مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی
۱۱ گھنٹے پہلے

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے پولیس اہلکار کے شہری سے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کے منہ پر چپل مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو فوری طور پر معطل کرکے کلوز لائن کرنے کا حکم دے دیا۔

 

سی پی او نے ایس پی صدر کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 

حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت قابلِ برداشت نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں