Business
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکا اور ایران کے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ یعنی 0.89 فیصد بڑھ کر 91.02 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔