صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری
امریکا میں کرنسی جاری کرنے والے ادارے یو ایس منٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری کر دیے۔
امریکا کی 250ویں سالگرہ کے سلسلے میں جاری ہونے والے اس ایک ڈالر کے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’’ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں‘‘ کی عبارت درج ہے۔
25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے ایک تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی یو ایس منٹ کی ویب سائٹ پر یہ سکے ’’فی الحال دستیاب نہیں‘‘ لکھا آرہا تھا۔
مئی میں امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ ان کا محکمہ صدر کی تصویر والا نیا 250 ڈالر کا نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکی وفاقی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر کے ساتھ امریکی کرنسی چھاپنے کی اجازت نہیں۔ تاہم کانگریس میں ٹرمپ کے اتحادیوں نے ایسی قانون سازی پیش کی ہے جس کے تحت اس معاملے میں استثنا دیا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 150ویں سالگرہ کی یاد میں 1926 میں جاری کیے گئے نصف ڈالر کے سکے پر اُس وقت کے صدر کیلون کولیج کی تصویر شامل تھی۔