Pakistan

بسنت کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن 5 ستمبر سے شروع

بسنت کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن 5 ستمبر سے شروع
۱۲ گھنٹے پہلے

لاہور میں بسنت پورٹل 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ بسنت کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن 5 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔

 

پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے اجازت نامے لازمی قرار دیے گئے ہیں، صرف این او سی رکھنے والے افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔

 

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی۔ صرف منظور شدہ سائز، ڈور کے لیے پنا اور سوتی ڈور کی اجازت ہوگی۔

 

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ لاہور میں محفوظ بسنت کو یقینی بنایا جائے گا، صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پتنگ بازی کے روایتی حسن کو حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں