Entertainment

گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس سے سوشل میڈیا پر ہلچل

گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس سے سوشل میڈیا پر ہلچل
۲۲ گھنٹے پہلے

گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

 

حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

 

گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے اسٹیٹس کو سنگل لکھا اور سیاہ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔

 

آئمہ بیگ کی اسٹوری کے بعد سے ان کی فیشن ڈیزائنر زین احمد سے علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی اور کچھ ہی مہینوں بعد دونوں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں