Entertainment

لیا سالونگا ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ

لیا سالونگا ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ
۱ منٹ پہلے

معروف فلپائنی اداکارہ اور گلوکارہ لیا سالونگا نے ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 

55 سالہ لیا سالونگا کو جمعہ کے روز ہالی ووڈ واک آف فیم پر 2,855واں ستارہ دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ’لائیو پرفارمنس‘ کے شعبے میں دیا گیا ہے۔

 

ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کی پروڈیوسر اینا مارٹینیز نے کہا کہ لیا سالونگا ایک جدت پسند فنکارہ ہیں، جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کئی دہائیوں پر محیط کیریئر نے دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

 

لیا سالونگا جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم ’فورگٹن آئی لینڈ‘ میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گی۔ فلم 25 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں