Pakistan
راولپنڈی، 21 سالہ لڑکی صبا کو گھر میں گھس کر قتل، ملزم فرار
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک رتہ میں 21 سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس اور سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی 21 سالہ لڑکی کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر گھر میں گھس کر نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تھانہ رتہ امرال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔