Breaking News

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
۱ منٹ پہلے

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، جس کے بعد یہ پابندی 23 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔

 

حکومت کی ہدایت پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ فوجی اور کمرشل طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

نئے نوٹم کے تحت بھارتی طیاروں پر عائد فضائی حدود کی پابندی 23 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے اور اس پابندی کی مدت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں