Breaking News
ن لیگ نےنجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے لیے نامزد کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کردیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کرتے ہوئے انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدارتی منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔