Sports

پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کھیلنے سے انکار

پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کھیلنے سے انکار
۱ منٹ پہلے

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری عالمی شطرنج ایونٹ اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔

 

پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان شطرنج کا مقابلہ شیڈول تھا، تاہم پاکستان نے اپنی حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔

 

چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، اسی وجہ سے حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیلی ٹیم کے ساتھ مقابلہ نہیں کھیلا جاسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ازبکستان میں جاری اس عالمی شطرنج مقابلے میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں