Sports

ابھیشیک شرما کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری

ابھیشیک شرما کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری
۲۳ منٹ پہلے

بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے افغان بولرز کو دباؤ میں رکھا۔

 

ابھیشیک شرما نے صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جبکہ مجموعی طور پر 34 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی طوفانی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

 

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ابھیشیک شرما نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 33، 33 گیندوں پر سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں