Sports
معاذ صداقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بیٹر بن گئے
پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرلی۔
معاذ صداقت کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوالیفائر 2 مرحلے میں جگہ بنا لی۔
معاذ نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے حریف بولرز پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 49 گیندوں پر 112 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
پاکستانی بیٹر نے اپنی سنچری صرف 44 گیندوں پر مکمل کی، تاہم وہ 14ویں اوور میں 112 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
اس یادگار اننگز کے ساتھ معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔