Pakistan
چھانگا مانگا:سکول جانے والی 15 سالہ طالبہ اغوا، زیادتی کی کوشش
چھانگا مانگا کے علاقے تھانہ کنگن پور کی حدود میں سکول جانے والی 15 سالہ طالبہ کائنات ارشد کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر رکشے سے اتار کر اغوا کر لیا گیا۔
مقدمے کے مطابق مسلح ملزم طالبہ کو ایک خالی مکان میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور سلیمان کو بھی ملزم کی جانب سے اسلحے کے زور پر دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم ملزم حسنین پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔
طالبہ کے والد ارشد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔