Breaking News

عمران خان کا دوبارہ حکم ملا تو پھر وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں،علی امین گنڈاپور

عمران خان کا دوبارہ حکم ملا تو پھر وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں،علی امین گنڈاپور
۴ گھنٹے پہلے

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑا تھا اور اگر دوبارہ حکم ملا تو وہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی۔ ان کے مطابق حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کی ذمہ داری ہے۔

 

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، جبکہ تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔

 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں وزرا، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود وہ احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 

موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی جماعت ہے، ہم پختون ہیں اور گھر آنے والے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں