Sports

ایشین گیمز: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، یکم اکتوبر کو پاکستان اور بنگلادیش، بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ایشین گیمز: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، یکم اکتوبر کو پاکستان اور بنگلادیش، بھارت اور سری لنکا مدمقابل
۱۱ گھنٹے پہلے

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں بارش کے باعث کوارٹر فائنلز کے میچز مکمل نہ ہو سکے، جس کے نتیجے میں سری لنکا اور بنگلادیش نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

رپورٹس کے مطابق آج کھیلے جانے والے دونوں کوارٹر فائنلز میں بارش اور خراب موسم کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

 

کوارٹر فائنل مرحلے میں سری لنکا کا مقابلہ نیپال جبکہ بنگلادیش کا میچ ملائیشیا کے خلاف شیڈول تھا، تاہم دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔

 

ٹورنامنٹ قوانین کے تحت بہتر رینکنگ اور سیڈنگ رکھنے والی ٹیموں کو اگلے مرحلے میں رسائی دی گئی، جس کے باعث سری لنکا اور بنگلادیش سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے۔

 

سیمی فائنل مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش جبکہ بھارت کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلے بھی بارش کے باعث بغیر کھیل کے ختم ہوگئے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں