Sports
ایشین گیمز: پاکستان کی ای اسپورٹس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی ای اسپورٹس پی یو بی جی موبائل ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پی یو بی جی موبائل کے مقابلوں میں قومی ٹیم نے دو روزہ ایونٹ کے دوران مسلسل شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی جگہ پوڈیم پر بنانے میں کامیاب رہی۔
قومی ٹیم کے اس اعزاز کے بعد ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔