Business
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جب جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز 348 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس کی حد سے بھی اوپر چلا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جاری تیزی کی بنیادی وجہ "رزلٹ سیزن ریلی" ہے، جس کے تحت سرمایہ کار بڑی کمپنیوں کے متوقع مالیاتی نتائج سے پرامید ہیں۔
آج یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی جانب سے ششماہی نتائج متوقع ہیں، جن میں فی حصص آمدنی 13 روپے اور 5.50 روپے کے ڈیویڈنڈ کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
تجارتی حلقوں میں مثبت توقعات اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا رجحان مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، جو معیشت کی بحالی کے مضبوط اشارے فراہم کر رہا ہے۔