Pakistan

خیبر پختونخوا کی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کو محکموں کے قلمدان تفویض، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا کی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کو محکموں کے قلمدان تفویض، نوٹیفکیشن جاری
۲ گھنٹے پہلے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تشکیل دی گئی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے تمام ارکان کو صوبائی محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری کونسل کے ارکان مختلف محکموں کی نگرانی کریں گے اور صوبائی امور چلانے میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی معاونت کریں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے تحت کفایت اللہ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

طارق محمود پاشا کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے سونپے گئے ہیں، جبکہ عامر جاوید کو قانون اور پارلیمانی امور کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ 

تعلیم کے محکمے کی نگرانی ڈاکٹر سید امیر عبداللہ کریں گے، جبکہ صحت کا محکمہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کے سپرد کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح ڈاکٹر سرفراز علی کو مائنز اینڈ منرلز اور ڈاکٹر محمد ارشاد کو صنعت و تجارت کے محکموں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ 

آصف رفیق کو مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ 

مولانا طیب قریشی اوقاف اور مذہبی امور کی نگرانی کریں گے، جبکہ عثمان سیف اللہ خان کو توانائی، بجلی اور منصوبہ بندی و ترقی کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

ایڈوائزری کونسل کی رکن ثمر بلور کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔ 

یہ تمام ذمہ داریاں گورنر راج کے بعد صوبائی انتظامی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کردہ ایڈوائزری کونسل کے تحت تقسیم کی گئی ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل کے 11 ارکان اپنے متعلقہ محکموں کی نگرانی کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبائی امور کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں