Entertainment

نحوست کی علامت سمجھے جانے والے گدھ ماحول کے اہم محافظ

نحوست کی علامت سمجھے جانے والے گدھ ماحول کے اہم محافظ
۶ گھنٹے پہلے

صدیوں سے گدھ کو نحوست کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ پرندے ماحول کو صاف رکھنے اور خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

مردہ جانوروں کو خوراک بنا کر یہ قدرتی نظام میں صفائی کا کام انجام دیتے ہیں۔

 

تاہم، گدھ کی کئی اقسام کو معدومیت کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔ 

 

جنگلات کی کٹائی، بڑھتی آبادی، جدید تعمیرات اور زرعی زمینوں پر رہائشی آبادیاں قائم ہونے کے باعث ان کی قدرتی رہائش گاہیں متاثر ہو رہی ہیں۔ 

 

مویشیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا بھی ان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

 

حیاتیاتی ماہرین گدھ کو فطرت کا صفائی کا عملہ قرار دیتے ہیں، کیونکہ یہ چند گھنٹوں میں مردہ جانوروں کو ختم کر سکتے ہیں۔ 

 

اس عمل سے انتھراکس، تپِ دق اور دیگر خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کے امکانات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

گدھ کے تحفظ کے لیے عالمی ادارہ برائے تحفظِ جنگلی حیات نے چھانگا مانگا کے جنگل میں افزائشی مرکز قائم کیا ہے، تاکہ ان اہم پرندوں کی نسل کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جا سکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں