Pakistan

بلدیاتی انتخابات کیسز ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزارت دفاع طلب

بلدیاتی انتخابات کیسز ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزارت دفاع طلب
۹ گھنٹے پہلے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیسز کی سماعت 28 اکتوبر 2026 کو مقرر کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سیکرٹری وزارت دفاع اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر کو ہونے والی سماعتوں کا مقصد پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں