World

اوباما نے ایران کو اربوں ڈالر دیے، جوہری ہتھیار بنانے کی راہ ہموار کی، ٹرمپ

اوباما نے ایران کو اربوں ڈالر دیے، جوہری ہتھیار بنانے کی راہ ہموار کی، ٹرمپ
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو اربوں ڈالر دیے اور اسے جوہری ہتھیار بنانے کی راہ فراہم کی۔

 

اوباما کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں نااہل صدر قرار دیا۔ 

 

انہوں نے ہیلری کلنٹن اور کمیلا ہیرس کی انتخابی مہم چلانے پر بھی اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ دونوں کو انتخابات میں بھاری شکست ہوئی تھی۔

 

ٹرمپ نے مشی گن میں اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسیوں سے گاڑیوں کی صنعت بحال ہوئی، فضائیہ کا ایک اڈہ واپس ملا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ 

 

انہوں نے ریاست کے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ مائیک راجرز کی حمایت کریں۔

 

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایران جنگ سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں