Business
عالمی منڈی میں خام تیل سستا
ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 51 سینٹ کمی کے بعد 111 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جو 1.33 فیصد کمی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک ڈالر 78 سینٹ کمی کے بعد 102 ڈالر 34 سینٹ فی بیرل پر آگئی، جس میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔