Business
ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 3896 ڈالر کا ہوگیا۔