World

سیاسی رہنما ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح کو ترجیح دیں، پوپ لیو

سیاسی رہنما ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح کو ترجیح دیں، پوپ لیو
۲ گھنٹے پہلے

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کانگریس میں نمایاں کامیابی کے بعد پوپ لیو چہاردہم نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ 

ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ کسی بھی سیاسی نظام کا بنیادی مقصد اجتماعی مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے اور حکومتی اختیارات پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کیے جانے چاہئیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی فیصلوں میں کسی ایک فرد، جماعت یا مخصوص گروہ کے مفادات کے بجائے پورے معاشرے کی ضروریات اور عوامی بہبود کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ 

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں امریکا کی کسی بھی سیاسی جماعت کی براہِ راست حمایت یا مخالفت نہیں کی۔ 

ان کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک روز بعد سامنے آیا، جن میں ڈیموکریٹس نے کانگریس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں