Breaking News

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، ڈاکٹر ممپال سنگھ نے استقبال کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، ڈاکٹر ممپال سنگھ نے استقبال کیا
۱۴ منٹ پہلے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ 

نشست کے دوران پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر کے طور پر متعارف کرائے گئے ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا اور پاکستان سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ 

ڈاکٹر ممپال سنگھ نے کہا کہ میری سرداری پاکستان سے ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ 

انہوں نے آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی اصل قدر ان لوگوں سے پوچھنی چاہیے جنہیں آزادی میسر نہیں ہے۔ 

ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کی خوبصورتی اور اہم خصوصیات کا ثبوت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور معاشرے میں ایک مقام دیا ہے، جبکہ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 

ڈاکٹر ممپال سنگھ نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی عزت اور پذیرائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اپنی قومی شناخت پر فخر کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ بھی اپنی مسلح افواج کے ساتھ اسی طرح کھڑے رہیں گے۔ 

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والی اس خصوصی نشست کے دوران ڈاکٹر ممپال سنگھ نے پاکستان سے محبت، آزادی کی اہمیت، اقلیتوں کو حاصل مواقع اور اپنی قومی شناخت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں