Sports
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کو شکست
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز نے 125 رنز کا ہدف 17 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔
گل فیروزہ 54 جبکہ کپتان منیبہ علی 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔
کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔