خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی، 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں تقریباً 3 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 10 منٹ پر برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 66 سینٹ یا 0.7 فیصد کمی کے بعد 88.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ برینٹ خام تیل 31 اگست کے بعد اپنی کم ترین اختتامی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 60 سینٹ یا 0.8 فیصد کمی کے بعد 79.57 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ کاروباری سیشن کے دوران ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 26 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی پہنچی۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت میں خلل کے خطرات بدستور موجود ہونے کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی بنیادی وجہ خام تیل کی رسد میں اضافہ اور عالمی منڈی میں ضرورت سے زیادہ سپلائی کے خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔