چیف جسٹس کا اسد طور کی درخواست پر مختصر ترین حکم

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے صحافی اسد طور کی بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر انتہائی مختصر حکم جاری کیا ہے۔ فیصلے میں صرف یہ لکھا گیا ہے کہ "رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے گئے ہیں"۔

قانونی ماہرین کے مطابق عام طور پر عدالت اس طرح کے کیسز میں کچھ ہدایات دیتی ہے یا درخواست گزار کو 7 دن میں اعتراضات ختم کرنے کا موقع دیتی ہے۔ تاہم اس معاملے میں کوئی ڈائریکشن شامل نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اسے ایک غیرمعمولی طور پر مختصر حکم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ صورتحال اس سوال کو جنم دے رہی ہے کہ اب اسد طور کے پاس فوری قانونی راستہ کون سا باقی رہ گیا ہے، کیونکہ اس فیصلے نے صرف رجسٹرار کے اعتراضات کو برقرار رکھا ہے۔