پاکستان میں مزید موسلا دھار بارشوں اور طغیانی کا خدشہ

news-banner

تازہ ترین - 28 اگست 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خطرہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 29 اگست کو بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال کی مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔

 

شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی علاقے بھی زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

 

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ آندھی اور تیز بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔