پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا

news-banner

کاروبار - 13 اکتوبر 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، جب 100 انڈیکس 4654 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔


کاروبار کے دوران انڈیکس میں تقریباً 2.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈیکس 163 ہزار سے نیچے آتے ہوئے 160 ہزار، 159 ہزار اور بالآخر 158 ہزار کی حد بھی کھو بیٹھا۔


دن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 157,678 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا۔


تجزیہ کاروں کے مطابق منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔


گزشتہ ہفتے کے آخری روز انڈیکس 163,098 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد مسلسل پانچویں روز مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔