کاروبار - 13 اکتوبر 2025
پاکستان کے معمر ترین کرکٹر اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برمنگھم میں انتقال کر گئے

کھیل - 13 اکتوبر 2025
پاکستان کرکٹ کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 سال کی عمر میں برمنگھم میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
وزیر محمد، جو محمد برادران میں سب سے بڑے تھے، پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔
انہوں نے 1952 سے 1959 کے دوران 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز اسکور کیے۔ وہ گزشتہ دس روز سے برمنگھم کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
وزیر محمد بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔
مرحوم کے بھائیوں میں حنیف محمد اور رئیس محمد پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت کرکٹ بورڈ اور سابق کھلاڑیوں نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے خاندان سے تعزیت کی۔