کاروبار - 13 اکتوبر 2025
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

موسم - 28 اگست 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔