ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

news-banner

تازہ ترین - 29 اگست 2025

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

 

پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع، جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شامل ہیں، 30 اور 31 اگست کو شدید بارشوں کے اثرات سے سیلابی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں۔

 

 وسطی و جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری سیلاب کے خطرات ہیں۔

 

 محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے اور شمالی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔