کاروبار - 13 اکتوبر 2025
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیش گوئی

تازہ ترین - 03 ستمبر 2025
لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں اور پسرور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ٹانک اور لکی مروت سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے۔