کاروبار - 13 اکتوبر 2025
خلاء سے مشاہدہ: زمین کے موسموں کا نظام بگڑ رہا ہے

تازہ ترین - 09 ستمبر 2025
ماہرین نے بتایا ہے کہ زمین کے موسمیاتی نظام میں اب سیدھی ترتیب نہیں رہی۔ سیٹلائٹ سے 20 سال کے مشاہدے کے بعد سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دنیا کے کئی علاقوں میں موسموں کی معمول کی ترتیب بگڑ چکی ہے۔
ایک میگزین کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں موسم تیزی سے یا غیر معمولی طور پر سست رفتاری سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ ان علاقوں کو ’’غیر ہم آہنگ موسمی حرارت کے مراکز‘‘ کہا گیا ہے۔
ان میں کیلیفورنیا، چلی، جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، اور بحیرہ روم کے علاقے شامل ہیں۔ ان جگہوں پر پودے سال میں دو مرتبہ اپنی نشوونما کی بلند سطح پر پہنچتے ہیں، جو کہ ان کے قریب کے خشک علاقوں سے بالکل مختلف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر متوقع تبدیلی ماحولیاتی نظام اور معیشت پر بڑے اثرات ڈال سکتی ہے، جس سے کسانوں کی فصلیں، جنگلی حیات، اور انسانی زندگی براہ راست متاثر ہو گی۔ یہ مطالعہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زمین پر موسم اب صرف چار حصوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ یہ نئے اور بدلتے انداز میں سامنے آ رہے ہیں۔