کراچی میں مون سون کا اثر، کئی علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

news-banner

تازہ ترین - 12 ستمبر 2025

کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر آج بھی شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ بارش حالیہ موسمی سسٹم اور سمندر کی جانب سے آنے والے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو سکتی ہے، تاہم کراچی کے دیگر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔