کاروبار - 13 اکتوبر 2025
جینیفر لارنس نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو نسل کشی قرار دے دیا، امریکی سیاست پر بھی شدید تحفظات کا اظہار

انٹرٹینمنٹ - 27 ستمبر 2025
آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ جینیفر لارنس نے اسپین کے سان سیباسٹین فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول عمل کہا۔ انہوں نے کہا کہ "جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی سے کم نہیں، اور یہ ناقابل برداشت ہے۔"
لارنس نے امریکی سیاست میں سچائی کی کمی اور جھوٹ کے معمول بننے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اپنے بچوں اور ہم سب کے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں، کیونکہ جو بے حسی اور بدتمیزی آج امریکی سیاست میں ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لیے معمول بن جائے گی۔"
انہوں نے خبردار کیا کہ نوجوانوں کے لیے یہ بات عام ہو جائے گی کہ سیاست میں کوئی دیانتداری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں، ان میں ہمدردی نہیں ہوتی، اور سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب آپ دنیا کے ایک حصے میں ہونے والے ظلم کو نظر انداز کرتے ہیں، تو جلد ہی وہ آپ کے دروازے پر بھی دستک دے سکتا ہے۔"
جینیفر لارنس سان سیباسٹین کے ساحلی شہر میں اپنی نئی فلم Die, My Love کی نمائش اور ڈونوسٹیا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے موجود تھیں۔ یہ فلم، جسے لارنس اور مارٹن سکورسیزی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور لین ریمسے نے ڈائریکٹ کیا ہے، ماں بننے کے بعد ایک جوڑے کی خوشی کے بکھرنے کی کہانی بیان کرتی ہے۔
لارنس، جو دو بچوں کی ماں ہیں، نے کہا کہ یہ فلم انہیں اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد کے مشکل وقت کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ بہت عجیب ہے، اب فلم دیکھتے ہوئے سب کچھ ماضی کی نظر سے دیکھنا، جیسے میں اس جنگل سے گزر چکی ہوں۔"