کاروبار - 13 اکتوبر 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کا بھارتی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان، اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کا عزم

انٹرٹینمنٹ - 29 ستمبر 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X نے بھارتی عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کرناٹک ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے کمپنی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں بھارت کے متنازع مواد ہٹانے کے نظام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اپنے پہلے بیان میں X نے کہا کہ وہ اس حکم کے خلاف اپیل کرے گا کیونکہ 'سہیوگ' نامی خفیہ آن لائن پورٹل ملک بھر میں دو ملین سے زائد پولیس اہلکاروں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی عدالتی جائزے یا قانونی عمل کے بغیر، صرف "غیر قانونی مواد" کے الزام کی بنیاد پر پلیٹ فارمز کو مواد ہٹانے کا حکم دے سکیں۔ کمپنی کے مطابق، یہ نظام ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ان درخواستوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مجرمانہ کارروائی کے خطرے سے دوچار کرتا ہے۔
X ماضی میں بھی بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے اقدامات پر اعتراض اٹھاتا رہا ہے اور انہیں سنسر شپ قرار دیتا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی مواد کی روک تھام اور آن لائن احتساب کے لیے ضروری ہیں۔ حکومت نے 2023 سے انٹرنیٹ نگرانی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے مزید حکام کو براہِ راست مواد ہٹانے کے احکامات دینے کا اختیار دے رکھا ہے۔