کاروبار - 13 اکتوبر 2025
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی؛ ٹریلینئیر بننے کے قریب

کاروبار - 02 اکتوبر 2025
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت عارضی طور پر 500 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جو انہیں زمین کے پہلے کھرب پتی بننے کے نصف راستے تک لے آئی ہے۔
فوربز کے "ریئل ٹائم بلینیئرز ٹریکر" کے مطابق بدھ کے روز ان کی مجموعی دولت $500.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو بعد میں معمولی کمی کے ساتھ $499.1 ارب پر واپس آ گئی۔
دولت میں یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹیسلا کے حصص کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہوا ہے، جو حالیہ سیاسی اثر و رسوخ کے بعد مستحکم ہوئیں۔
54 سالہ مسک کے بعد دولت مند افراد کی فہرست میں اوریکل کے لیری ایلیسن $350.7 ارب کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ میٹا کے مارک زکربرگ $245.8 ارب کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بزنس کا آغاز کیا۔ 1999 میں اپنی پہلی کمپنی 300 ملین ڈالر سے زائد میں فروخت کی، جو بعد میں پے پال کا حصہ بنی۔
اس کے بعد انہوں نے 2002 میں اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی اور 2004 میں ٹیسلا کے چیئرمین بن گئے، جس سے ان کی شہرت اور دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔