کاروبار - 13 اکتوبر 2025
لاہور سیشن کورٹ: ڈکی بھائی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ، جوا ایپ کیس میں سرکاری وکیل کے دلائل مکمل

انٹرٹینمنٹ - 02 اکتوبر 2025
لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے اور عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی اس ایپ کے برانڈ ایمبیسڈر تھے اور ان کے کئی ساتھی بھی پروموشن میں شامل تھے، جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایک اور شریک ملزم سبحان شریف کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
دلائل کے دوران بتایا گیا کہ اگرچہ ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ کیس میں کوئی متاثرہ فریق موجود نہیں، لیکن حقیقت میں متعدد شہریوں کو اس ایپ کے ذریعے مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تفتیش کے دوران ڈکی بھائی سے ریکوری کی گئی مگر حاصل شدہ رقم کے ذرائع پر کوئی تسلی بخش وضاحت نہیں دی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق یہ ایپس پی ٹی اے اور ایس ای سی پی کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھیں اور بائیونیمو کی ویب سائٹ پاکستان میں پہلے سے بین ہے۔ مزید یہ کہ ان ایپس کے ذریعے کمائی گئی رقوم بینکوں میں منتقل ہوئیں جن کی دستاویزات موجود ہیں۔
سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے کیونکہ یہ ایپس نوجوانوں کو جوا کھیلنے کی ترغیب دے رہی تھیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔
دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔