اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار، انسٹاگرام اسٹوری نے نئی بحث چھیڑ دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 02 اکتوبر 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ گزشتہ شب ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر ہوئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے۔

 

وائرل ہونے والی اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا گیا اور انہیں والدہ اور بچوں سے دور رہنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ وہ نفسیاتی علاج کرا رہے ہیں لیکن انہیں اپنے ہی گھر والوں کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

یہ اسٹوری منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔

 

تاہم چند گھنٹوں بعد فیروز خان نے وضاحت دی کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ پوسٹ ان کی مرضی یا علم کے بغیر اپ لوڈ ہوئی، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

خیال رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل 2018 میں ان کی پہلی شادی علیزا سلطان سے ہوئی تھی جس کا اختتام 2022 میں علیحدگی پر ہوا۔ تازہ معاملے پر فی الحال فیروز خان یا ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔