پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، 100 انڈیکس 1,69,000 کی حد سے تجاوز

news-banner

کاروبار - 03 اکتوبر 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے باعث 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 69 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

 

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایک موقع پر 1,69,193 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,68,489 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔