ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے گوگل اور یوٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 03 اکتوبر 2025

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس جوڑی نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز کی بنیاد پر تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

درخواست میں یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کے سیکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس جمع کرواتے ہوئے ان ویڈیوز پر مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

 

اداکاروں کا مؤقف ہے کہ یہ مواد ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ان کے چہروں و آواز کے غیر قانونی استعمال سے ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

 

دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر گوگل کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔