پاکستان میں کئی دہائیوں کی شدید سردی کا امکان، ماہرین کی وارننگ

news-banner

پاکستان - 04 اکتوبر 2025

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں سال کئی دہائیوں کی سب سے سخت سردی کا سامنا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی سردی نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا" (La Nina) کے باعث ہوگی۔

 

لا نینا کے دوران دنیا کے مختلف خطوں میں انتہائی موسمی تبدیلیاں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ماضی میں اس رجحان کے نتیجے میں آسٹریلیا میں شدید سیلاب، مشرقی افریقہ میں قحط اور شمالی امریکا میں سخت ترین سردیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان اپنی شدت اختیار کرتا ہے تو پاکستان میں درجہ حرارت کئی دہائیوں کی کم ترین سطح تک گر سکتا ہے، جس کے اثرات روزمرہ زندگی، توانائی کے استعمال اور زرعی پیداوار پر بھی پڑیں گے۔