کاروبار - 13 اکتوبر 2025
امریکی ریپر شان کومبز کو خواتین پر بدسلوکی کے الزام میں قید کی سزا

انٹرٹینمنٹ - 04 اکتوبر 2025
امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز، کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔
جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ سزا سنائے جانے کے دوران کومبز عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔
یاد رہے کہ کومبز کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے منشیات کے اثر میں اپنی گرل فرینڈز کو مرد جسم فروشوں کے ساتھ تعلقات پر مجبور کیا۔ تاہم، انہیں ریکیٹنگ اور سیکس ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور یہ مدت سزا میں شمار کی جائے گی، جس کے بعد وہ تقریباً تین سال میں رہا ہو سکتے ہیں۔ سزا سنائے جانے سے قبل انہوں نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی، جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔