کاروبار - 13 اکتوبر 2025
کراچی میں بارش کے بعد نارتھ ناظم آباد میں بجلی معطل، دیگر علاقوں میں بھی بندش کا خدشہ

تازہ ترین - 06 اکتوبر 2025
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہو گیا۔ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق، بجلی کی بندش کے باعث گھروں اور کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔