تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

news-banner

کاروبار - 06 اکتوبر 2025

 ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے تاریخ رقم کر دی، جب اس کی قدر پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ موجودہ شرح تبادلہ کے مطابق، بٹ کوائن کی یہ قیمت تقریباً 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اپنی 17 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی قیمت اتوار کے روز 1,25,245 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔


تازہ اعداد و شمار کے مطابق، بٹ کوائن کی قدر میں صرف ایک روز کے دوران 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 

یہ مسلسل آٹھواں سیشن ہے جب بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق، اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں امریکی اسٹاک مارکیٹ کی مضبوطی اور بٹ کوائن پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری شامل ہے، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔